یوزویندر چاہل اور دھناشری ورما کی محبت بھری کہانی، طلاق کی افواہیں اور ازدواجی تعلقات میں تلخیاں

یوزویندر چاہل اور دھناشری ورما کی محبت بھری کہانی، طلاق کی افواہیں اور ازدواجی تعلقات میں تلخیاں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ اداکارہ دھناشری ورما اس وقت ازدواجی تعلقات میں مشکلات کا شکار ہیں اور یہ جوڑا خبروں کی زینت بن چکا ہے۔

 تاہم، ان کی محبت بھری کہانی کورونا لاک ڈاؤن کے دنوں میں شروع ہوئی، جب دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔2019 میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران، دنیا کے مختلف ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کیا، جس سے زندگی کے معمولات میں بڑی تبدیلیاں آئیں۔ اسی دوران یوزویندر چاہل نے دھناشری ورما کی آن لائن ڈانس کلاسز میں دلچسپی ظاہر کی۔ دھناشری ورما خود ڈانس سکھاتی تھیں اور یوزویندر نے ان کی کلاسز کو سٹوڈنٹ کی حیثیت سے جوائن کیا۔ دونوں کی ملاقاتوں نے جلد ہی گہرے تعلقات کی شکل اختیار کرلی۔ دھناشری ورما، چاہل کی عاجزی سے متاثر ہوئیں اور ان کے درمیان دوستی اور محبت کی بنیاد مضبوط ہوئی۔چاہل نے دھناشری کو شادی کی پیشکش کی، جسے انہوں نے قبول کرلیا اور 22 دسمبر 2020 کو دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد، دونوں نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں کے درمیان بہت مقبول ہوئیں۔

دھناشری کو اکثر آئی پی ایل میچز کے دوران یوزویندر چاہل کو سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔تاہم، 2023 میں دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت اُٹھیں جب دھناشری نے چاہل کو اپنے انسٹاگرام بائیو سے ہٹا دیا اور یوزویندر نے ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی۔ دونوں کے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد، ان کے تعلقات میں علیحدگی کی قیاس آرائیاں بڑھ گئیں۔اب تک دونوں کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن ان کے مداح اس بات پر فکر مند ہیں کہ کہیں یہ جوڑا واقعی علیحدہ تو نہیں ہو رہا۔