سابق شوہر یوزویندر چہل سے اب بھی رابطہ ہے، دھناشری ورما کا انکشاف

سابق شوہر یوزویندر چہل سے اب بھی رابطہ ہے، دھناشری ورما کا انکشاف

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ اور معروف ڈانسر دھناشری ورما نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے باوجود وہ اپنے سابق شوہر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھناشری ورما نے فرح خان کے ساتھ ایک وی لاگ میں اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور تعلقات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کی چہل سے طلاق ہوچکی ہے لیکن دونوں کے درمیان اب بھی بات چیت جاری ہے۔دھناشری نے کہا کہ یوزویندر چہل نہایت ہی اچھے اور سوئٹ انسان ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چہل انہیں پیار سے ’’ما‘‘ کہا کرتے تھے۔ دھناشری کے مطابق وہ اور چہل ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ان کا رابطہ زیادہ تر میسج کے ذریعے رہتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ طلاق کے بعد ان کے درمیان تمام معاملات خوش اسلوبی سے سیٹل ہوچکے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے فیصلوں کی عزت کرتے ہیں۔