یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی کے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا پر چرچے

یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی کے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا پر چرچے

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹنی کے درمیان مبینہ تعلقات سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے اب تک کسی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹس اور میمز کے ذریعے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی، اگرچہ تاحال کوئی واضح تصویر یا ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ اس تمام صورتحال پر یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی کی خاموشی نے افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔مداحوں کی بڑی تعداد اس ممکنہ کرکٹ اور بالی ووڈ رومانس کو لے کر خاصی دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے اور یہ موضوع مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ بحث ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی دوران دیشا پٹنی کا نام پنجابی گلوکار تلوِنڈر کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا ہے۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب حالیہ دنوں میں اداکارہ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن کی شادی کی تقریب میں دیشا پٹنی کو ایک مرد کا بازو تھامے دیکھا گیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے تلوِنڈر قرار دیا۔

واضح رہے کہ تلوِنڈر ماضی میں کچھ عرصے تک عوامی تقریبات میں اپنا چہرہ پینٹ سے ڈھانپ کر سامنے آتے رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شناخت کے بجائے موسیقی پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی دیشا پٹنی کا نام بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بھی کبھی کوئی حتمی تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔ فی الحال یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی سے متعلق یہ افواہیں سوشل میڈیا تک ہی محدود ہیں اور مداح کسی واضح بیان کے منتظر ہیں۔