دھناشری ورما کا 60 کروڑ روپے کے مطالبے سے متعلق افواہوں پر ردعمل

دھناشری ورما کا 60 کروڑ روپے کے مطالبے سے متعلق افواہوں پر ردعمل

ویب ڈیسک: بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے کرکٹر یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد 60 کروڑ روپے کے مبینہ مطالبے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں دھناشری نے میڈیا رپورٹس کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی رقم کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل وہ چھ سے سات ماہ تک یوزویندر چہل کو ڈیٹ کرتی رہیں اور چار سال تک شادی قائم رہی، تاہم طلاق کا فیصلہ دونوں نے باہمی رضامندی سے کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے گزارے کے لیے رقم مانگنے کی باتیں سراسر بے بنیاد ہیں۔ دھناشری کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے انہیں یہی سکھایا کہ صرف قریبی لوگوں کو جواب دیا جائے، اجنبیوں کو صفائی دینا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔دھناشری نے اس بات پر دکھ کا اظہار بھی کیا کہ یوزویندر چہل نے ایسا کیوں کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی عزت کریں گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے نے انہیں اس حد تک متاثر کیا ہے کہ اب وہ کسی کو ڈیٹ کرنے کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتیں۔قبل ازیں دھناشری کے خاندان کی جانب سے بھی باضابطہ بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی گئی تھی۔ خاندان کا کہنا تھا کہ ایسی غیرذمے دارانہ رپورٹنگ نہ صرف متعلقہ افراد بلکہ ان کے خاندانوں کے لیے بھی تکلیف دہ ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دھناشری اور ان کے خاندان کو اس معاملے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔