طلاق کے بعد یوزویندر چہل کو نیا صدمہ، گرل فرینڈ نے انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا

طلاق کے بعد یوزویندر چہل کو نیا صدمہ، گرل فرینڈ نے انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد تعلقات ختم ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یوزویندر چہل اس وقت خبروں میں آئے تھے جب ان کی کوریوگرافر اور رئیلٹی شو اسٹار دھناشری ورما سے طلاق کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ بعد ازاں، چہل کو مختلف تقریبات میں آر جے مہوش کے ہمراہ دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل گئیں۔اگرچہ دونوں نے پہلے مختلف مواقع پر ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کی اور واضح کیا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں، لیکن اب انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کی تصدیق کے بعد تعلقات ختم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس چیک کیے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ وہ واقعی ایک دوسرے کی فالوور لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

مزید برآں، یوزویندر چہل بھارت کے آنے والے ریئلٹی شو ‘دی 50’ کا حصہ بننے والے ہیں، جو یکم فروری سے نشر ہو رہا ہے، اور بعض رپورٹس کے مطابق اس شو میں چہل کی سابق اہلیہ دھناشری ورما کے ساتھ دوبارہ ملاقات بھی دکھائی جائے گی، جس نے شائقین کی توجہ مزید بڑھا دی۔چہل نے اگست 2025 میں راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ آن لائن قیاس آرائیوں نے ان کی دوستی پر اثر ڈالا، اور لوگوں نے انہیں فوراً جوڑنا شروع کر دیا، جس پر انہیں بہت برا لگا۔