آئی جی نے افسر وں اہلکاروں کو انعامات سے نوازا

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملک دشمن و جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے 68 افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے احکامات جاری کیے۔ انعامات 25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک تھے۔ ان میں 15 انسپکٹرز، 9 سب انسپکٹرز، 11 اے ایس آئیز، 15 ہیڈ کانسٹیبلز اور 18 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار یہ اہلکار پنجاب پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں