160 افسران و اہلکاروں کیلئے 32 لاکھ کیش انعامات،اسناد

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری ہے جس کے تسلسل میں 160 افسران و اہلکاروں کیلئے 32 لاکھ روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں 1 سب انسپکٹر،7 اے ایس آئیز، 33 ہیڈ کانسٹیبلز اور 119 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ افسران و اہلکاروں نے لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے احسن طریقے سے فرائض انجام دئیے۔خدمت خلق کے جذبے سے سرشار فرض شناس اور باہمت افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا اصل سرمایہ ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انورنے مزید کہا کہ شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔