ہر اہلکار کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 199 فرض شناس افسروں و اہلکاروں کو شاندار کارکردگی پر 39 لاکھ 80 ہزار روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ترجمان کے مطابق ہر اہلکار کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں 17 اے ایس آئی، 23 ہیڈ کانسٹیبل، 142 کانسٹیبل اور 17 لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں۔