2 انسپکٹرز8سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئیز اور 6کانسٹیبلز شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں 9 پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 20 افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ پولیس ٹیموں نے قتل، اقدام قتل اور زیادتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موجودہ ملکی و سرحدی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب پولیس کے بہادر جوان لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔ پاک فوج، اداروں اور شہریوں کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دیں گے۔ معاشی ترقی کے فروغ کے لئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری اور پراجیکٹس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔افسران و اہلکاروں کی خطرناک مجرمان کے خلاف کاروائیاں قابل فخر ہیں۔ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری گا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں 2 انسپکٹرز8سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئیز اور 6کانسٹیبلز شامل ہیں۔ تقریب میں ا