سی ٹی او کی مسیحی اہلکاروں کو مبارکباد، انعامات سے نوازا

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہورنیایسٹر کے موقع پر مسیحی اہلکاروں کو مبارکباد اور انعامات سی ٹی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیاترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحید نے ٹریفک پولیس لاھور میں کام کرنے والے مسیحی اہلکاروں کے ساتھ کیک کاٹ کر خوشی میں شمولیت کی۔سی ٹی اولاہور نے ایسٹر کے موقع پر تمام ٹریفک اہلکاروں میں انعامات اور عیدی تقسیم کی۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس میں 53 کے قریب مسیحی اہلکار مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں،مسیحی اہلکاروں سے ان کے مذہبی تہواروں پر مکمل تعاون کیا جارہا ہے، مسیحی اہلکار ہماری فورس کا اہم حصہ ہیں ان کی خوشیوں کا بھرپور خیال رکھنا ہمارا فرض ہیمحکمہ پولیس میں فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکار ایک فیملی کی مانند ہیں،تقریب کے اختتام پر سی ٹی او لاہور نے تمام مسیحی اہلکاروں میں عیدی بھی تقسیم کی۔