2ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

غازی آباد ، چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) پولیس نے 2منشیات فروشوں  کو گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ڈی پی او ساہیوال  کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے نواحی گاؤں110/7-R میں چھاپہ مار کر منشیات فروش آصف شاہ ولد نظیر شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے منشیات فروش محمد وسیم ولد محمد اشرف سکنہ شمس پورہ کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے  اس کے قبضہ سے 1100 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔