سمن آباد ،پولیس نے ویلر سمیت 8 ملزم گرفتار کر لئے

 ملزم حسین ،نعمان سے 1 کلو آئس ، نبیل، کامران اور عدنان سے چرس ملی 
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی سمن آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں 2 آئس فروش، 3 چرس فروش، 2 ون ویلرز اور 1 شراب فروش شامل ہیں۔ ملزم حسین عرف سیف اور نعمان سے 1 کلو آئس برآمد ہوئی، جبکہ نبیل، کامران اور عدنان سے مجموعی طور پر 3 کلو چرس ضبط کی گئی۔ شراب فروش میکائیل مسیح سے 50 لیٹر شراب برآمد کی گئی اور ون ویلرز وقار اور موسی بھی گرفتار کیے گئے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او فراز احمد اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشی کی روک تھام اور جرائم کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے۔