عمر نے دبئی سے آکر گھر میں غیر قانونی طور پر شیر رکھا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آباد پولیس نے شہری کے گھر سے جنگلی شیر برآمد کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ شہری عمر نے ایک سال سے گھر میں شیر رکھا ہوا تھا۔ عمر نے سمن آباد غوثیہ ملک شاپ والی گلی میں شیر پال رکھا تھا۔ عمر دبئی کا رہنے والا اور شوق کے لیے گھر میں شیر پال رکھا تھا۔ علاقے میں شیر کی موجودگی محلے میں خوف و ہراس کا باعث تھی۔ رہائشی آبادیوں میں شیر رکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔ شہری عمر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور شیر وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او سمن آباد فراز احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔