لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آباد ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی جیب تراش گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان نے سمن آباد مارکیٹ میں شہریوں کی جیبوں سے نقدی چوری کی تھی۔ گرفتار ملزمان عثمان، علی، حسن اور عبدالرحمن پیشہ ور جیب تراش ہیں، جن سے 4600 روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ سمن آباد کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔