گروہ نے شہری سے نقد اور جاز کیش کے ذریعے رقم بٹوری، تفتیش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے سمن آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سمن آباد پولیس نے فراڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ ملزمان خود کو سوئی گیس کے ملازم ظاہر کر کے رقم بٹورتے تھے، ملزمان نے شہری حسن سے 1 لاکھ 45 ہزار نقدی اور بذریعہ جیزکیش بٹورے تھے، ملزمان اعجاز، جاوید اور جواد سے جعلی سوئی گیس کے بل اور جعلی سرکاری لیٹر برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔