33 ویلر ، پتنگ باز ڈولفن نے دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر ڈولفن نے پتنگ بازی اورون ویلنگ کیخلاف ان ایکشن ہے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیالاہور کی اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالے 30 ملزمان گرفتار کئے گئے ڈولفن نے پتنگ بازی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا پتنگیں اورڈور بر آمد کی گئی ون ویلنگ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے،خونی کھیل نے کئی گھر اجاڑ دیئے۔