72 گھنٹوں میں28 اشتہاری گرفتار

 5 عادی مجرم اور 26 عدالتی مفرور بھی پکڑے گئے ، 56,396 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) موبائلز سکواڈ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ 72 گھنٹوں کے دوران سکواڈ نے 28 اشتہاری، 5 عادی مجرمان اور 26 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 56,396 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا اور 10,841 وہیکلز و موٹر سائیکلز چیک کی گئیں۔ چیکنگ کے دوران 7 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں، جبکہ 76 سیاہ پیپر اور نیلی بتی والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر میں اشتہاریوں کی شناخت جاری ہے۔