24 گھنٹوں کے دوران کے 8 اشتہاری گرفتار،مقدمات

شناخت  افتخار، وحید، محسن ، فیصل، رمضان، شوکت ، عباس اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او رائیونڈ محمد زقا کی قیادت میں پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے اے اور بی کیٹیگری کے 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاکارروائی انچارج چوکی بائی پاس کی سربراہی میں کی گئی، جس میں پٹرولنگ ناکہ جات اور مختلف ریسورسز کو بروئے کار لایا گیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور پولیس کو ڈکیتی، چوری، 489-F اور فراڈ جیسے سنگین مقدمات میں طویل عرصے سے مطلوب تھے۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہیگرفتار ہونے والے اشتہاری ملزمان کی شناخت افتخار، وحید، محسن شہزاد، فیصل، رمضان، شوکت علی، عباس اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہیایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او محمد زقا اور رائیونڈ پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سیکیورٹی کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔