72 گھنٹوں میں 19 اشتہاری،23 مفرور گرفتار

سکواڈز نے ناکوں پر 58 ہزار 571 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی چیکنگ جاری ہے۔ موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 اشتہاری، 23 عدالتی مفروران اور 4 عادی مجرمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔ ناکہ جات پر 58 ہزار 571 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 12 ہزار 996 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو بھی چیک کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 8 پستول اور 3 رائفلیں برآمد ہوئیں، جبکہ سیاہ پیپر اور نیلی بتی والی 122 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔