عمران، علی حمزہ، ریاض، صدیق، عرفان، نوید ، ندیم ، حسین، طارق اور مجاہد شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او رائیونڈ محمد زکاء کی ہدایت پر پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 10 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاکارروائی کی سربراہی انچارج چوکی بائی پاس نے کی، جبکہ پولیس ٹیم نے پٹرولنگ ناکہ جات اور مختلف ریسورسز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیاپولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری ہیں جو ڈکیتی، چوری، 489-F اور فراڈ جیسے سنگین مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔متعدد ملزمان طویل عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچتے آ رہے تھے جنہیں کامیاب کارروائی کے بعد حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت عمران، علی حمزہ، ریاض، صدیق، عرفان، نوید بشیر، ندیم یونس، حسین، طارق اور مجاہد کے ناموں سے ہوئی ہیایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او محمد زکاء اور ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ اس موقع پر ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور سیکیورٹی کے حوالے سے شہر میں کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔