24 گھنٹوں کے دوران 21 اشتہاری ملزمان گرفتار

  فراڈ، ڈکیتی، چوری جیسے سنگین مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس بی پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 21 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس باریرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی کی PO ٹیم  نے 24 گھنٹوں کے دوران احمد شکور، کاشف، اظہر، عامر، انور معسود سمیت پولیس کو۔مطلوب  21 اشتہاری  ملزمان گرفتار کر کے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ ناکہ جات اور مختلف ریسورسز سے گرفتار کیا گیا اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان چیک ڈس انر، فراڈ، ڈکیتی، چوری جیسے سنگین مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔