لاہور (کرائم رپورٹر)پی ایچ اے لاہور میں منفرد سکینڈل بے نقاب ،گریٹر اقبال پارک میں تعینات سینئر کلرک یاسر ارشاد پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری اراضی پر خلاف ِضابطہ تعمیرات کرکے غیر قانونی طور پر گھر بنا لیا۔ڈی جی پی ایچ اے ذیشان نصراللہ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کے مطابق یاسر ارشاد15 مئی 2025 سے سرکاری جگہ پر بغیر اجازت رہائش پذیر ہے۔ غیر قانونی قبضے کے بعد یاسر نے ہائوس رینٹ کٹوتی کی درخواست بھی دی تاکہ ناجائز رہائش کو قانونی جواز فراہم کیا جا سکے۔نوٹس میں واضح کہا گیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں تعمیرات کرپشن،بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہیں۔ سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر سخت کارروائی ہوگی۔پی ایچ اے نے یاسر سے 7روز میں تحریری وضاحت طلب کرلی۔ وضاحت نہ دینے پریکطرفہ نہ کارروائی کی جائیگی۔