قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ پر 34 ارب کے غبن کا الزام، ادارہ اب تک 14 ارب روپے کی رقم پہلے ہی برآمد کر چکا ہے
دونوں میاں بیوی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا،، احتساب عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا
پشاور(آئی این پی ) کوہستان کرپشن اسکینڈل میں کلرک کے گھر سے پینٹ کے ڈبوں میں چھپائے 20 کروڑ برآمد کرلئے گئے ، قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ پر 34 ارب روپے کے غبن کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے گھر پر چھاپہ مار کر 20 کروڑ روپے نقدی برآمد کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ کارروائی ملزم کی گرفتار اہلیہ کی نشاندہی پر کی گئی، برآمد ہونے والی رقم پینٹ کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ پر 34 ارب روپے کے غبن کا الزام ہے، جب کہ ادارہ اب تک 14 ارب روپے کی رقم پہلے ہی برآمد کر چکا ہے۔دونوں میاں بیوی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، اور احتساب عدالت نے گزشتہ روز انہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا