بھتیجی سے چھیڑخانی کاالزام،محنت کش کا سر،بھنویں،مونچھیں صاف

 رفیق نے 60سالہ بھائی بشیر کا منہ کالا کروا کر گدھے پر بٹھا دیا،لوگ مذاق اڑاتے رہے
 گائوں کے باہر چھوڑ دیا گیا ،نمبر دار کی بیوی بچوں کو 8روز میں گائوں چھوڑنے کی مہلت 
سرگودھا(خصوصی رپورٹ )نواحی علاقے 34 جنوبی میں غیرت کے نام پر بھائی نے محنت کش مزارع کا سر ، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں، اور منہ کالا کر کے گندھے پر بٹھا کر گائوں کی گلیوں میں پھراتے رہے ،تفصیل کے مطابق رفیق نے اپنے بھائی 60 سالہ مستری بشیر جوکہ چار بیٹیوں اور ایک کمسن بیٹے کا باپ ہے پر الزام لگایا کہ اس نے اپنی بھتیجی سے چھیڑ خانی کی اور علاقہ کے نمبردار کو شکایت کی جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مستری بشیر کو پکڑ کر اس کا سر، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں ، منہ کالا کر کے گائوں کا چکر لگوایا، اس دورا ن بچے اور لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہوئے اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کرتے رہے ، بعدازاں اسے گائوں کے باہر چھوڑ دیا جبکہ گائوں کے نمبر دار نے اسکے بیوی بچوں کو آٹھ یوم میں گائوں بدر ہونے کی مہلت بھی دی ہے۔