ملازمین کوڈیپوٹیشن پرغیر معینہ تعیناتی یا ضم ہونیکا حق نہیں،عدالت

صوبائی محکموں کے ملازمین کو وزارت خارجہ میں ضم کرنے سے متعلق درخواست پرحکم 
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ و سیکرٹری خارجہ کی کمیٹی تشکیل،تعیناتیوں کیجائزیکی ہدایت
کراچی (خصوصی رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محکموں کے ملازمین کو وزارتِ خارجہ میں ضم کرنے سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری خارجہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جو تین ماہ میں تمام تعیناتیوں کا جائزہ لے گی۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے واضح فیصلوں کے باوجود مختلف صوبائی محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو وزارت خارجہ میں مستقل کیا گیا حالانکہ سول سرونٹس ایکٹ صرف تبادلے یا تعیناتی کی اجازت دیتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ کو وفاقی محکموں کی تعیناتیوں کے معاملات میں دائرہ اختیار حاصل نہیں ،عدالت کو اس میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ و سیکرٹری خارجہ کی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تعیناتیوں کیجائزیکی ہدایتکر دی اور حکم نامے میں قرار دیا کہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے ملازمین کو غیر معینہ مدت کے لیے تعیناتی یا ضم ہونے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے واضح کیا کہ کمیٹی کی رپورٹ آئندہ تین ماہ میں عدالت کو پیش کی جائے۔