اشتہاری مجرم موبائلز سکواڈ کے ہتھے چڑ ھ گیا

ملزم ایک سال سے شیخوپورہ پولیس مقدمات میں مطلوب تھا
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر موبائلز سکواڈ کی سخت نگرانی جاری ہے۔ ناکہ نیو راوی پر کارروائی کے دوران 10 میں سے 8 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار ہوا۔ ملزم ایک سال سے شیخوپورہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور اس پر اقدام قتل، چوری، ڈکیتی، فراڈ اور منشیات سمیت 8 مقدمات درج ہیں۔ ملزم نے اپنا تعارف بطور مقامی اخبار نویس کروایا۔ ملزم تنویر کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کیا گیا۔