لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیاگرفتار ملزم تھانہ باٹا پور، شالیمار، باغبانپورہ اور مزنگ میں درج فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے لین دین کے مختلف معاملات میں شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کے بوگس چیک جاری کیے تھیایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری جدید تفتیشی حکمت عملی اور ہیومن انٹیلیجنس کے مؤثر استعمال سے ممکن بنائی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کے باہمی تعاون سے ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔