موبائلز سکواڈ نے دو اشتہاری ملزم پکڑ لیے

ملزم قتل س سمیت سنگین مقدمات میں شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) موبائلز سکواڈ کی قانون شکن عناصر کے خلاف سائنٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ مجاہد سکواڈ ناکہ ٹھوکر نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان موبائلز کے مطابق گرفتار ملزمان شیخوپورہ پولیس کو مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان پر ضلع شیخوپورہ کے تھانہ سٹی مریدکے میں مقدمات درج ہیں اور وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور میں روپوش تھے۔ ملزمان حامد اور ریاض کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق موبائلز سکواڈ ای پولیس ایپ کے ذریعے بھرپور استفادہ حاصل کر رہا ہے اور اشتہاریوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔