موبائلز سکواڈ نے ستمبر میں 204 اشتہاری دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز اسکواڈ نے ماہِ ستمبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی موبائلز سکواڈ نے ماہِ ستمبر 2025 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کییترجمان موبائلز اسکواڈ کے مطابق ستمبر کے دوران 204 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے، جب کہ 151 عدالتی مفروران اور 45 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ای پولیس ایپ اور جدید سوفٹ ویئر کی مدد سے 342,793 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیامختلف چیکنگ پوائنٹس پر 66,317 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کی جانچ پڑتال کی گئی۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 150 گرام چرس، 220 گرام آئس اور 4 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں،جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 13 پسٹلز، 12 رائفلیں اور درجنوں گولیاں و میگزینز قبضے میں لی گئیں مزید برآں، 283 بلیک پیپر اور نیلی بتی والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ایس پی موبائلز اسکواڈ ارسلان زاہد کے مطابق، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹیں بشمول نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو اور گجومتہ جدید سوفٹ ویئر سے منسلک ہیں، جہاں اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کا عمل مسلسل جاری ہے ای پولیس سوفٹ ویئر کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی جا رہی