لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن پولیس نے نائجیرین خاتون کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی گرین ٹاؤن پولیس نے فوری ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی مدد حاصل کی گئی۔ وقوعہ کے 12 گھنٹے کے اندر اندر ملزم حسن کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی فوری گرفتار پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور، ایس ایچ او خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں۔خواتین ہراسگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ملک و قوم کی بدنامی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔