طالبہ کو ہراساں کرنے والا سفاک آفس بوائے گرفتار

سمن آباد میں پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم پکڑ لیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن کے نوٹس پر سمن آباد پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کر کے دسویں جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم محسن کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ ملزم محسن نجی اکیڈمی میں آفس بوائے کا کام کرتا تھا۔ سفاک ملزم محسن دسویں جماعت کی طالبہ سے غلط حرکات کرتا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق سفاک ملزم محسن کے خلاف طالبہ کے بھائی ارحم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ ملزم محسن کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔