30 ہزار پولیس اہلکاروں و افسروں کو پہلے ہی ترقی دی جا چکی
نئی بھرتیاں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدوں پر ہوں گی
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت پولیس فورس کی فلاح اور افرادی قوت میں بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ 30 ہزار اہلکاروں و افسران کو پہلے ہی ترقی دی جا چکی ہے۔ نئی بھرتیاں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدوں پر ہوں گی۔ سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے شفاف امتحانات کے بعد ہوں گی، اور عمل لاہور سمیت تمام اضلاع میں جاری رہے گا۔