محکمہ تعلیم پنجاب میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکول میل پروگرام کی توسیع کیساتھ نئی سامیوں کا اعلان کردیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اسکول میل پروگرام کی توسیع کیساتھ نئی سامیوں کا اعلان کیا ۔ انہوں نے اہل امیدواروں کو آن لائن درخواست جمع کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی پنجاب سکول میل پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر کی 3 اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔  جس کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت ایم اے رکھی گئی ہے۔  اس کے علاوہ امیدوار کا مذکورہ فیلڈ میں 2 سالہ تجربہ اور مائیکروسافٹ آفس سمیت بنیادی آئی ٹی ٹولز کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ تحصیل کوارڈینیٹر کی 9 سامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اسامی کیلئے بھی کم از کم تعلیمی قابلیت ایم اے رکھی گئی ہے ۔  مذکورہ فیلڈ میں 2 سال کا تجربہ اور مائیکروسافٹ آفس سمیت بنیادی آئی ٹی ٹولز کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہے۔