لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور آفیسرز کی 100 سے زائد اسامیاں ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز کی 18 نشستیں، تنخواہ 1 لاکھ 96 ہزار 250 روپے ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز کی 26 اسامیاں، تنخواہ 1 لاکھ 31 ہزار 250 روپے ہوگی۔آفیسر پروگرامز کی 40 نشستیں، تنخواہ 93 ہزار 750 روپے ہوگی۔سبجیکٹ سپیشلسٹ (انگلش، میتھس، سائنس، اردو) کے لیے 8 اسامیاں ہیں ،نیٹ ورک سپورٹ انجینئر اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ کے لیے بھی اسامیاں موجود ہیں ،ڈرائیور کی 10 اسامیاں، تنخواہ 57 ہزار 500 روپے ہوگی ،درخواست دینے کی عمر کی حد 33 تا 40 سال مقرر کردی گئی۔