وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہدرہ میں دریائے راوی کی سیلابی صورتحال کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہدرہ میں دریائے راوی کی سیلابی صورتحال کا معائنہ کیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے راوی کے شاہدرہ کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں جاری سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی تاکہ پانی کی سطح، حفاظتی بندوں اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کشتی پر سوار ہو کر خود سیلابی پانی کی شدت اور بہاؤ کا جائزہ لیں اور حفاظتی اقدامات کی نگرانی کی۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور ریسکیو ٹیمیں مکمل تیار رہیں تاکہ انسانی جانوں اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس دوران سیلاب کی شدت اور پانی کی سطح پر مسلسل نگرانی جاری رہی، اور عوام سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ انتظامیہ کے تعاون کے ساتھ سیلابی علاقوں سے دور رہیں۔مریم نواز نے انتظامیہ کی استعداد کار، حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس کی دستیابی کو بھی جانچا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔