بونیر سیلاب: صوبائی وزیر کے مطابق ہلاکتیں 100 سے زائد، 78 لاشیں اسپتال پہنچا دی گئیں

بونیر سیلاب: صوبائی وزیر کے مطابق ہلاکتیں 100 سے زائد، 78 لاشیں اسپتال پہنچا دی گئیں

صوبائی وزیر خیبرپختونخوا فخر جہاں نے بتایا کہ بونیر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق 78 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

فخر جہاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونیر میں مجموعی ہلاکتیں 100 سے زیادہ ہو چکی ہیں، جبکہ پشوڑی میں 40 گھر مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔