بھارتی کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کے خلاف کھیلنا مجبوری ہے:سنیل گواسکر

بھارتی کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کے خلاف کھیلنا مجبوری ہے:سنیل گواسکر

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کو بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

ان کے مطابق کھیلنا یا نہ کھیلنا کھلاڑیوں کے اختیار میں نہیں، بلکہ وہ بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ اور حکومت کے احکامات کے مطابق عمل کرتے ہیں۔گواسکر نے مزید کہا کہ اگر حکومت انہیں کھیلنے کی ہدایت دے تو وہ کھیلیں گے اور اگر منع کرے تو نہیں کھیلیں گے، اس معاملے میں کھلاڑی محض لاچار ہیں اور صرف منتخب ہونے پر میچ کھیلتے ہیں۔ایشیا کپ 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ میں سوریا کمار یادیو، شبمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، سنجو سیمسن، ہرشیت سنگھ رانا اور رنکو سنگھ شامل ہیں۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا پہلا میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے، جبکہ سپر فور اور ممکنہ فائنل میں یہ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ٹکرائیں گی۔