ابرار احمد کی دی ہنڈریڈ شمولیت پر سنیل گواسکر کا بھارتی فرنچائز پر شدید ردِعمل

ابرار احمد کی دی ہنڈریڈ شمولیت پر سنیل گواسکر کا بھارتی فرنچائز پر شدید ردِعمل

پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کی دی ہنڈریڈ فرنچائز سن رائزرز لیڈز میں شمولیت پر بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔

تفصیلات کے مطابق گواسکر نے سن رائزرز گروپ کی بھارتی مالکن کاویا مران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ گواسکر نے اپنے کالم میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کو خریدنے کی رقم بالآخر ٹیکس کے ذریعے پاکستان حکومت تک جاتی ہے، جسے وہ بھارتی شہریوں کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ دی ہنڈریڈ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے وہ اس فیصلے پر مداخلت نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ کاویا مران نے حال ہی میں دی ہنڈریڈ کی پلیئرز نیلامی میں پاکستانی اسپنر کی خدمات ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں حاصل کی ہیں۔