کراچی میں نیوسبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کے سامنے ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ کے مالک کو گولی مار کر 75 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں 3 ملزمان کو موٹرسائیکل پر ایک سفید کار کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روکا اور ایک ملزم نے موٹرسائیکل گاڑی کے آگے گرا دی۔ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیٹرول پمپ کے مالک کو ٹانگ پر گولی مار دی گئی، جبکہ ملزمان جاتے ہوئے گاڑی کے پچھلے ٹائر پر بھی فائرنگ کرتے رہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی سے رقم نکالنے کے بعد سپرہائی وے کی جانب پیدل فرار ہوئے، جہاں انہوں نے ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے سربراہ نے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔