راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے ٹیپو روڈ پر واقع پیٹرول پمپ پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے واردات کرتے ہوئے 32 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور سیکیورٹی گارڈ کی بندوق چھین لی اور فرار ہوگئے۔
واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ اور گردونواح میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، جس کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کی جائے گی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔