راولپنڈی: پیٹرول پمپ پر پولیس بن کر ڈکیتی، فلنگ بوائے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

راولپنڈی: پیٹرول پمپ پر پولیس بن کر ڈکیتی، فلنگ بوائے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گیا۔

 فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے پمپ کے مینجر کے کمرے میں داخل ہوئے۔ملزمان نے پیٹرول کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کا بہانہ بنایا اور موقع پا کر ایک فلنگ بوائے پر تشدد کیا، اس سے چھ لاکھ روپے نقدی اور کیشیئر کا موبائل فون چھین لیا۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان اسلحے کی نوک پر کیشیئر کے دراز کھول کر نقدی اور موبائل فون لے جاتے ہیں اور بعد ازاں فلنگ بوائے اور کیشیئر کو کمرے میں بند کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔