کراچی: نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں آگ لگ گئی

کراچی: نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں آگ لگ گئی

کراچی: نیو سبزی منڈی میں آگ لگنے سے دکانوں میں شدید دھواں اور نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

 فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ابتدائی طور پر شیڈز میں لگی اور تیزی سے پھیلنے کا خطرہ تھا، جس پر کے ایم سی کی ایک فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر روانہ کر دی گئی۔حکام نے بتایا کہ آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور متاثرہ دکانوں میں موجود مال اور سامان کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے عملے کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے پڑے۔مزید تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی شبہات میں شارٹ سرکٹ یا حفاظتی انتظامات کی کمی شامل ہو سکتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے قریب نہ جائیں اور امدادی ٹیموں کو کام کرنے میں سہولت فراہم کریں۔