نیو سبزی منڈی میں واقع سائٹ سپر ہائی وے پر آلو کی بوریاں اتارتے ہوئے ایک 60 سالہ مزدور حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، جب مزدور ٹرک سے آلو کی بوریاں اتار رہا تھا کہ اچانک وہ نیچے گر گیا۔حادثے کے سبب مزدور، جن کی شناخت گل سید کے طور پر ہوئی ہے، موقع پر ہی دم توڑ گئے۔لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق، متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی گئی ہے۔