پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کی واپسی پر لاہور میں کرکٹ کا جوش، سخت سکیورٹی انتظامات

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کی واپسی پر لاہور میں کرکٹ کا جوش، سخت سکیورٹی انتظامات

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی واپسی کے ساتھ ہی لاہور میں کرکٹ کا جوش و خروش دوبارہ بڑھ گیا ہے، اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پی ایس ایل 11 کے اہم میچز لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سکیورٹی اداروں نے ایونٹ کے سلسلے میں جامع پلان ترتیب دیا ہے، جس کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے اطراف پولیس اور ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔مزید برآں، غیر متعلقہ گاڑیاں اور افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقینِ کرکٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ ایونٹ پرامن اور کامیاب طریقے سے مکمل ہو سکے۔