پی ایس ایل: ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ میں حیدرآباد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پی ایس ایل: ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ میں حیدرآباد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں جہاں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، وہیں ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ کی درجہ بندی میں حیدرآباد کنگزمین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری اسپرٹ آف کرکٹ اسکور بورڈ میں گروپ مرحلے کے 10 میچز کو شامل کیا گیا، جن کی بنیاد پر ٹیموں کے کھیل کے رویے، امپائرز سے برتاؤ اور مجموعی اسپورٹس مین شپ کا جائزہ لیا گیا۔ہر میچ میں مخالف ٹیم کی عزت کے 2، امپائرز کی عزت کے 2 اور اسپرٹ آف کرکٹ ریوارڈ کے 4 نمبر مختص تھے۔ یہ نمبر دونوں آن فیلڈ امپائرز اور تھرڈ امپائرز نے الگ الگ دیے، جس کے بعد مجموعی اسکور 240 بنتا تھا۔اس درجہ بندی میں حیدرآباد کنگزمین نے 240 میں سے 222 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی 216 نمبرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ لاہور قلندرز ے 210 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اس کے علاوہ ملتان سلطانز 204، پشاور زلمی 201، راولپنڈیز 198، اسلام آباد یونائیٹڈ 192 اور کراچی کنگز 171 نمبرز کے ساتھ بالترتیب چوتھی سے آٹھویں پوزیشن پر رہیں۔واضح رہے کہ پشاور زلمی پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہے، جبکہ حیدرآباد کنگزمین اور اسلام آباد یونائیٹڈ  فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایلیمینیٹر ٹو میں مدِمقابل ہوں گی۔