لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں 6سالہ بچی سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 33سالہ وقاص ،30سالہ اقرا،6سالہ فاطمہ جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا