پولیس نے ناکے پر روکا تو مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی
ناظم علی زخمی ہوگیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا، ساتھی فرار، تلاش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ناظم علی کے نام سے ہوئی ہے جو فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا نواب ٹائون پولیس نے جوہر ٹائون کے علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی تھی۔اس دوران دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم، ناظم علی، اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا، جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیپولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیاہے اور فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔