ہلاک ڈاکو کی شناخت راشد نام سے ہوئی،ہلاک ڈاکو چوری، ڈکیتی، راہزنی، قتل اقدام قتل کے 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی چوہنگ کا تھانہ مانگا منڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت راشد عرف راشو کے نام سے ہوئی،ہلاک ڈاکو چوری، ڈکیتی، راہزنی، قتل اقدام قتل کے 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھاہلاک ڈاکو کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مبینہ مقابلہ میں ہیڈ کنسٹیبل آصف بلوچ زخمی ہو گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمی ہیڈ کنسٹیبل آصف بلوچ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔