عوام کاربن سپورٹ لیوی کی مد میں 51ارب اضافی ادا کریں گے

کاربن سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والے ریوینیو کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی
اسلام آباد(آن لائن) مالی سال 26-2025 میں عوام کاربن سپورٹ لیوی کی مد میں پیٹرولیم مصنوعات پر51ارب اضافی ادا کریں گے۔وفاقی حکومت کو موجودہ مالی سال میں کاربن لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں سے اربوں روپے حاصل ہونے کی امیدہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کاربن سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والے ریوینیو کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہیں جن میں بتایاگیا ہے کہ جون2025 سے جنوری 2026 تک وفاقی حکومت نے کاربن سپورٹ لیوی کی مد میں 29 ارب 16 کروڑ جمع کر لئے۔ دستاویزکے مطابق موجودہ مالی سال کے اختتام تک کاربن سپورٹ لیوی سے حکومت 22 ارب روپے مزید حاصل کر لے گی۔ دستاویزکے مطابق مالی سال 26-2025 میں وفاقی حکومت کو کاربن سپورٹ لیوی سے کل 51 ارب روپے حاصل ہوں گے۔فنانس بل کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پرکاربن لیوی عائد کی گئی تھی۔فنانس بل میں کاربن لیوی کا نام تبدیل کر کے کاربن سپورٹ لیوی رکھا گیا تھا۔ دستاویزکے مطابق کاربن سپورٹ لیوی میں اضافہ یا کمی نہ کی گئی تو مالی سال کے اختتام تک عوام 51 ارب روپے ادا کریں گے۔