پٹرول اور ڈیزل پر 5روپے کاربن لیوی عائد کرنے کافیصلہ

آئندہ مالی سال فی لٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے
 آئی ایم ایف نے نئی ٹیرف پالیسی میں کسٹمزاور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ مان لیا
    اسلام آباد(یواین پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے  یکم جولائی سے پٹرول و ڈیزل پر 5روپے کاربن لیوی عائد کی جائے،حکومت اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے‘آئی ایم ایف نے نئی ٹیرف پالیسی میں کسٹمزاور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ مان لیاہے۔